دبئی سٹی (نیوز ڈیسک) خلیجی ریاست راس الخیمہ میں عدالت نے ایک وکیل کے قتل کے جرم میں مقتول کی بیوی اور اس کے دو پاکستانی ساتھیوں کو سزا سنادی ہے۔”ایمریٹس 247“ کے مطابق 54 سالہ وکیل احمد الدنانی کے قتل کی فورینزک تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ اسے نشہ آور شے کھلانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ مقتول وکیل کی بیوی اور اس کے ساتھی پاکستانی مردوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے وکیل کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش گاڑی میں ڈال کر گاڑی کو ایک گہری کھائی میں دھکیل دیا تاکہ قتل کو حادثے کا روپ دیا جاسکے۔ خاتون کے 12 بچوں نے اسے معاف کردیا تھا لیکن عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنائی جبکہ اس کے ساتھی پاکستانیوں میں سے ایک کو عمر قید کی سزا جبکہ دوسرے کو سزائے موت سنائی گئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار
-
چار کمسن بچے کار میں پھنس جانے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق



















































