جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

کنگنا روناوت نے 31ویں سالگرہ پرایسا کام کر دیا کہ مداح داد دینے پر مجبور ہو گئے

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آی) نامور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی 31 ویں سالگرہ پر 31 درخت لگاکر پرستاروں کے دل جیت لیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت گزشتہ روز پورے 31 برس کی ہوگئیں۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے دیگر فنکاروں کے برعکس شاندار پارٹی کا اہتمام کرنے کے بجائے درخت لگا کر نہ صرف ایک نیک کام کیا بلکہ لوگوں کو بہت خوبصورت پیغام دیا کہ اگر تمام افراد اپنی زندگی کے اس اہم موقع پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بجائے درخت لگائیں

تو ہم اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔کنگنا رناوت کی بہن رنگولی نے اپنی بہن کے اس نیک کام کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے کہا ہماری چھوٹی ملکہ نیاپنی سالگرہ کے دن خود کو ہرے بھرے پودوں کا خوبصورت تحفہ دیا ہے۔ خدا تمہیں لمبی اور خوبصورت زندگی عطا کرے۔واضح رہے کہ کنگنا رناوت ان دنوں جھانسی کی رانی کی زندگی پر مبنی فلم ’’مانی کارنیکا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…