منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مقدمات کی سماعت کے بعد جیسے ہی چیف جسٹس باہر نکلے تو ان کی گاڑی روک لی گئی کیونکہ۔۔۔!!!

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان کی گاڑی روکنے والی خاتون کی فریاد سن لی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی گاڑی ایک خاتون نے روک لی جس پر چیف جسٹس نے گاڑی سے باہر نکل کر خاتون کی بات سنی ۔ چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس اعجازالاحسن بھی گاڑی سے باہر نکل آئے۔ خاتون گوجرانوالہ پولیس کے ہاتھوں اپنے بیٹے کی ہلاکت پر احتجاج کر رہی تھی ۔خاتون کی بات سن کر چیف جسٹس نے آج صبح 11 بجے

عدالت لگانے کا فیصلہ کر لیا۔دریں اثناسپریم کورٹ کی طرف سے معروف وکیل اعتزاز احسن پر کیا گیا جرمانہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے صدقہ کے طور پر جمع کرادیا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فارمولا دودھ ملک کیس کی سماعت کی۔ نجی کمپنیوں نے عدالت میں فارمولہ ملک کا سیمپل پیش کیا۔نجی کمپنی کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالتی حکم کی روشنی میں فارمولا دودھ کے ڈبے پر لکھ دیا ہے کہ یہ 6 ماہ سے بڑے بچے کے لیے غذائی فارمولا ہے جبکہ ماں کا دودھ بہترین غذا ہے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ڈبے پر واضح طور پر لکھیں کہ یہ دودھ نہیں ہے، جب تک یہ نہیں لکھا جائے گا ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم نے آپ کے گزشتہ حکم کے مطابق ہی ڈبے پر ہدایات لکھی ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس نے گزشتہ سماعت میں اعتزاز احسن پر کیے گئے جرمانے کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو جو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوا تھا وہ میں نے جمع کروا دیا ہے، ہم نے وہ پیسے صدقہ کے طور پر جمع کرائے ہیں، چیف جسٹسں نے جرمانے کی رسید اعتزاز احسن کو دے دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے عدالت کی طرف سے کیا گیا جرمانہ بھرنے سے انکار کردیا تھا

جس پر میرے بیٹے نے یہ جمع کرایا، میرے بیٹے نے کہا کہ تایا جی کے پیسے میں جمع کراں گا۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں پیشی پر اعتزاز احسن نے تلخ لہجے میں چیف جسٹس سے کہا تھا کہ ایک سماعت میں پیش نہ ہونے پر آپ نے 10 ہزار روپے جرمانہ کر دیا، مجھے تو کبھی اسکول میں بھی 10 پیسے کا جرمانہ نہیں ہوا، چیف جسٹس صاحب آپ مجھے ٹینشن میں لگتے ہیں۔اس پر چیف جسٹس نے غصے میں جواب دیا تھا کہ میں ٹینشن میں نہیں ہوں آپ کو کس نے کہا، آپ کے معاون نے عدالت پر اعتزاز احسن کے چیمبر کا رعب ڈالنے کی کوشش کی ،جو رعب جھاڑے گا تو ہم سینئر اور جونیئر وکیل کی تمیز نہیں دیکھیں گے۔ اعتزاز احسن نے جرمانہ جمع کرانے سے انکار کردیا تو چیف جسٹس نے کہا آپ کی جگہ پر میں 10 ہزار جمع کرا دیتا ہوں اور رسید لاکر چوہدری صاحب آپ کو پہنچا دوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…