اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے یاسمین خان کی لاش گھر سے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بھٹہ چوک کے قریب واقع مکان سے مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے یاسمین خان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے
ہسپتال بھیج دیا گیا ہے جبکہ یاسمین خان کی موت کی ہر پہلو سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق یاسمین خان کی لاش 5سے 6روز پرانی لگتی ہے ۔ یاسمین خان گھر میں اکیلی تھیں۔ موت کے وقت یاسمین خان کرسی پر بیٹھی تھیں۔