جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

یمن میں لڑائی فوری ختم،سیاسی عمل کا آغاز کیا جائے،امریکہ ،سعودی عرب متفق

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)معاون امریکی وزیر خارجہ جان جے سلیوان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں امریکہ سعودی کے طویل مدتی اور اہم مراسم جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا،ساتھ ہی، مضبوط اور پائیدار باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اخباری بیان میں محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ ملاقات کے دوران، معاون وزیر خارجہ اور ولی عہد نے باہمی اور علاقائی امور کی وسیع جہت پر تفصیلی گفتگو کی۔

ترجمان نے بتایا کہ یمن کے معاملے پر دونوں فریق نے انسانی صورت حال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا، اور اتفاق کیا کہ اس بات کی فوری ضرورت ہے کہ لڑائی کے فوری خاتمے کے لیے سیاسی عمل کا آغاز کیا جائے۔دونوں نے اس معاملے پر بھی گفتگو کی کہ خطے میں ایرانی اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے لیے کیا اقدامات ضروری ہیں، اور اس ضمن میں مستقبل قریب میں امریکہ اور خلیج تعاون تنظیم کونسل کی جانب سے ایک معنی خیز سربراہ اجلاس منعقد کرنے پر تبالہ خیال کیا۔معاون وزیر خارجہ نے ولی عہد کیکامیاب دورے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…