منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سکھوں کو دہشتگردی کی ٹریننگ، بھارتی پنجاب میں دہشتگردی کیلئے پاکستان کیا کام کر رہا ہے، پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بھارت نے سنگین الزامات عائد کر دئیے

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے وزیر داخلہ نے روایتی ہرزہ سرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں سکھ نوجوانوں کو دہشت گردی کی تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ بھارت میں دہشت گرد کارروائیاں کر سکیں ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ بات پارلیمنٹری کمیٹی آن اسٹیمیٹس کے گوش گزار کی جس کے سربراہ سینئر بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی ہیں۔ کمیٹی کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھارتی پنجاب میں سکھ دہشت گردی کو زندہ کرنا چاہتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یورپ، امریکہ اور کینیڈا میں رہائش پذیر سکھوں کو فرضی اور بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈہ کی مدد سے بھارت کے خلاف مشتعل اور گمراہ کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان سے سرگرم دہشت گرد گروپوں کے کمانڈروں پر بھارتی پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے لیے دباؤ ہے۔ اس مقصد کے لیے پاکستان میں موجود سکھ دہشت گرد گروپ سکھ نوجوانوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی مدد سے بھی انتہا پسند بنایا جا رہا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…