اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثارکی بوکھلاہٹ ان کی کوئی چل نہ پانے کا ثبوت اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازپرتنقید کامقصدسٹیبلشمنٹ کوخوش کرنا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ چودھری نثارنے سیاسی وزن ہمیشہ سٹیبلشمنٹ کے پلڑے میں ڈالاکیونکہ وہ جماعت میں سٹیبلشمنٹ کے نمائندے کے طور پر
تھے جبکہ ہم جیسے کارکنوں کوقیادت سے دوررکھنے میں چودھری نثارکاکرداررہا۔انہوں نے کہاکہ مریم بی بی نے بندگلی میں پہنچی جماعت کومیدان میں لاکھڑاکیا اور ان پرتنقید کامقصدبھی سٹیبلشمنٹ کوخوش کرنا ہے۔الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر ہوئی تویہ خواب بن جائیں گے لیکن یہاں الیکشن نہیں سلیکشن کے ایجنڈے پر بھی کام ہو رہا ہے جبکہ جوڈیشل مارشل لاکی بات ایک خاص مائنڈ سیٹ کا حصہ ہے۔