ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

دنیا کے 100 بہترین ائیرپورٹ، فہرست جاری،پاکستان کے بارے میں حیرت انگیز خبر سنادی گئی

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عصر حاضر میں مسافروں کی سہولت کے لیے جدید ترین فضائی سفر کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تو مختلف ممالک میں موجود ہوائی اڈوں پر سفر کرنے والوں کو بہترین سروسز دی جاتی ہیں تاکہ وہ بغیر تھکاوٹ اور آسانی کے ساتھ سفر کرسکیں۔تفصیلات کے مطابق فضائی پروازوں اور ائیرپورٹس پر نظر رکھنے والے برطانوی ادارے اسکائی ٹریکس نے رواں سال کے 100 بہترین ہوائی اڈوں کی فہرست جاری کردی

جن میں سنگاپور کا چانگی ائیرپورٹ سب پر بازی لے گیا۔مسافروں کے لیے بالکل مفت سینما گھر ، چھت پر سوئمنگ پول، خوبصورت پارک چانگی ائیرپورٹ کی خصوصیات میں شامل ہے جس کی وجہ سے اس ہوائی اڈے کو مسلسل 6 سال سے دنیا کا بہترین ائیرپورٹ قرار دیا جارہا ہے۔اسکائی ٹریکس سے جاری فہرست کے مطابق ایک کروڑ 37 لاکھ سے زائد مسافروں نے دنیا کے مختلف 100 بہترین ائیرپورٹس سے سفر کیا اور اس کی بنیاد پر سروے کرایا گیا، سالانہ رائے شماری میں سنگا پور کا انٹرنیشل ہوائی اڈہ بدستور پہلے نمبر پر ہی رہا۔سروے کے مطابق جنوبی کوریا کا اینچیون ائیرپورٹ دوسرے، ٹوکیوں کاہنیدا تیسرے نمبر رہے جبکہ اس پوری فہرست میں حیرت انگیزطورپرپاکستان کا کوئی بھی ائیرپورٹ بہترین ہوائی اڈے کی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا۔علاوہ ازیں برطانیہ کے ہیتھرو ائیر پورٹ کو بہترین ٹرمینل کا اعزاز دیا گیا جبکہ میونخ ہوائی اڈہ دوسرے اور سنگا پور کا چانگی ائیرپورٹ پورٹ کا ٹرمینل سہولیات کے حساب سے تیسرے نمبر پر رہا۔سروے رپورٹ میں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں واقع ہیندا ہوائی اڈے کو صفائی ستھرائی میں پہلا نمبر دیا گیا جبکہ ہوائی اڈوں پر موجود خریداری کی دکانوں میں لندن کا ہوائی اڈہ پہلے نمبر پر رہا۔  مسافروں کی سہولت کے لیے جدید ترین فضائی سفر کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تو مختلف ممالک میں موجود ہوائی اڈوں پر سفر کرنے والوں کو بہترین سروسز دی جاتی ہیں تاکہ وہ بغیر تھکاوٹ اور آسانی کے ساتھ سفر کرسکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…