اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کو تنہائی میں دھکیلنے کا بھارتی خواب ملیا میٹ ،یوم پاکستان کا جذبہ دنیابھر میں پھیل گیا ،چین ، ترکی سمیت کن ممالک میں شاندار تقریبات کا انعقاد درجنوں ممالک میں سبز ہلالی پرچم کی بہار نے بھارت کو تشویش میں مبتلا کر دیا‎‎

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/دبئی /بیجنگ /استنبول/لندن/سری نگر/کولمبو ( آئی این پی ) 78 واں یوم پاکستان کے سلسلے میں دبئی، چین، ترکی اور لندن میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ،سبز ہلالی پرچم بلند کئے گئے ،بچے بڑے سب ہی پاکستان کی ثقافت کے رنگوں میں نظر آئے ، ملی نغمہ گا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا، مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب کا اہتمام ،آسیہ اندرابی نے قومی ترانہ پڑھا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو یوام پاکستان کے موقع پر دبئی میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان کی جانب سے شکریہ پاکستان کے نام سے یوم پاکستان کے 4 روزہ جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس موقع پر مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں دبئی کی مشہور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔تقریب کے آغاز پر پاکستانی سفیر مسعود خالد نے سرسبز ہلالی پرچم بلند کیا۔پاکستانی سفیر مسعود خالد نے تقریب میں شریک بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر بچے بڑے سب ہی پاکستان کی ثقافت کے رنگوں میں نظر آئے اور ملی نغمہ گا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔تقریب میں سفیر مسعود خالد نے پاکستانی صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ترکی کے شہر انقرہ میں بھی یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی تیاریاں کی گئیں۔استنبول میں برطانیہ اور ایشیا کوملانے والے پل کو پاکستانی پرچم سے روشن کیا گیا ۔ادھر مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں بھی دختران ملت کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں تحریک کی رہنما آسیہ اندرابی اور دیگر خواتین نے پاکستانی قومی ترانہ بھی پڑھا۔یوم پاکستان کے حوالہ سے 23 مارچ کی صبح پاکستانی ہائی کمیشن سری لنکا میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے قائمقام ہائی کمشنر نے قومی پرچم لہرایا۔

بعد ازاں صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے جو باہمی اعتماد اودوستی کی بنیادوں پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی اطمینان بخش ہے کہ ہمارے دو طرفہ تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں اور ہم سیاست ، معیشت ، دفاع ، سکیورٹی ، ثقافت ،

تعلیم اور لوگوں کے لوگوں کے رابطوں کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔ قائم مقام ہائی کمشنر نے حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے سری لنکا کی حکومت اورعوام کو ترقی ، خوشحالی، باہمی تعاون اور اعتماد کے رشتوں میں مزید اضافہ کا یقین دلایا۔ تقریب میں پاکستان ، سری لنکا فرینڈ شپ، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ایسوسی ایشن، پاک سری لنکا بزنس کونسل اور سری لنکا میں مقیم پاکستانی برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…