جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

دبئی امیگریشن کا کارنامہ، چھ برس سے بچھڑے پاکستانی والدین کو بیٹے سے ملادیا

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) دبئی محکمہ امیگریشن نے بیٹے کو 6برس بعد والدین سے ملوادیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نوجوان دبئی میں نجی کمپنی میں ڈرائیوری کرتا تھا جبکہ اسکے معمر والدین پاکستان میں مقیم تھے۔معمولی تنخواہ ہونے کی وجہ سے نوجوان چھ برس سے پاکستان نہیں جاسکا تھا جبکہ اسکی خواہش تھی کہ وہ اپنے والدین کو کسی طرح عمرہ کرواسکے۔ بیٹے نے رقم جمع کرکے والدین کو عمرے کیلئے بھیجی اورانکا روٹ کراچی سے دبئی اور جدہ منتخب کیا۔ بیٹے کی خواہش تھی۔

کہ وہ کسی طرح دبئی ایئرپورٹ پر اپنے والدین سے ملاقات کرلے۔ اس سلسلے میں امیگریشن افسران کو جب اس نے اپنی روداد سنائی تو ایئرپورٹ ڈائریکٹر نے خصوصی طور پر نوجوان کی والدین سے ملاقات کا اہتمام ایئرپورٹ پر ہی کروادیا۔ اس طرح 6برس بعد نوجوان اپنے والدین سے مل سکا۔ ایئرپورٹ ڈائریکٹر کاکہناتھا کہ دبئی کے خلیفہ شیخ زاید النہیان نے 2017ء کو فلاحی امورکا سال قرار دیا تھا جو اب تک جاری ہے۔ اس حوالے سے دبئی میں فلاحی کاموں کے حوالے سے مہم جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…