جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

اوور ٹائم نہیں ہوگا، ملازمین آٹھ بجے کمپیوٹر بند کریں اور گھر جائیں،شمالی کوریا

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیئول(این این آئی)جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں حکومت نے ملازمین کو دفتروں سے گھر وقت پر بھیجنے کے لیے ایک نئے اقدام کا اعلان کیا ہے جس میں تمام کمپیوٹر رات آٹھ بجے بند کرنا ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق حکومت کے ایک ترجمان نے کہاکہ اوور ٹائم کام کرنے کی روایت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔خیال رہے کہ جنوبی کوریا کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ گھنٹے کام لیا جاتا ہے۔

جنوبی کوریا میں سرکاری ملازمین اوسطاً سالانہ 2,739 گھنٹے کام کرتے ہیں جو دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ملازمین کے مقابلے میں تقریباً 1,000 گھنٹے زیادہ ہے۔کمپیوٹرز بند کرنے کے حوالے سے ترتیب دیے گئے پروگرام میں سیئول میٹروپولیٹن گورنمنٹ آئندہ تین ماہ میں تین حصوں میں اس کا نفاذ کرے گی۔اس پروگرام کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا، جس میں تمام کمپیوٹر شب آٹھ بجے بند کر دیے جائیں گے۔اس کا دوسرا حصہ اپریل میں شروع ہوگا، جس میں ملازمین کو مہینے کے دوسرے اور چوتھے ہفتے میں اپنے کمپیوٹر شب ساڑھے سات بجے بند کرنا ہوں گے۔مئی سے یہ پروگرام مکمل طور پر لاگو کر دیا جائے گا جس میں ہر جمعے کو کمپیوٹر شام سات بجے بند کرنا ہوں گے۔ایس ایم جی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام ملازمین کو اپنے کمپیوٹر بند کرنا ہے تاہم مخصوص حالات میں رعایت دی جائے گی۔تاہم تمام سرکاری ملازمین اس کے حق میں نہیں ہے، ایس ایم جی کے مطابق 67.1 سرکاری ملازمین نے زبردستی بجلی بند کرنے سے استثنیٰ حاصل کرنے کی درخواست کی ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی نے ہفتے میں 68 گھنٹے سے کم کرکے 52 گھنٹے کام کرنے کا ایک قانون منظور کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…