بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف اور مریم نواز نے چند منظور نظر صحافیوں سے طے شدہ سوالات کراکے اشارتاً میری تضحیک کی کوشش کی، واضح مہر ہ تو ایک شخص تھا، چودھری نثارنے مزید الزامات عائد کر دیے

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ ایک سال سے میں نے بڑے صبر اور تحمل سے حالات اور معاملات کو برداشت کیا ، کوشش کی کسی معاملے پر اس حد تک ردعمل نہ دوں جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے، چند منظور نظر صحافیوں سے طے شدہ سوالات کراکے اشارتا میری تضحیک کی کوششیں کی گئیں،

واضح مہرہ تو صرف ایک شخص تھا جس کا نہ تو مسلم لیگ سے کوئی نظریاتی اور نہ ہی سیاسی ناطہ ہے، مگر کٹھ پتلی کبھی اپنی طاقت پر نہیں ناچتی، میاں نواز شریف کے گزشتہ دن پڑھے گئے شعر اور کلمات اور انکی بیٹی کے بیان نے مجھے مجبور کیا ہے کہ میں اپنا ردعمل دوں، میاں صاحب! احسان انسان نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ انسانوں پر کرتا ہے۔ مگر آپ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے لوگوں پر احسان کیے ہیں تو بہت سارے لوگوں نے آپ کو بھی اس مقام پر پہنچانے میں مدد اور احسان کیا ہوگا۔آپ کو ان کا بھی احساس اور احسان مند ہونا چاہئے، مریم نواز کی تیز و تند زبان کی وجہ سے پارٹی ایک بند گلی میں جا رہی ہے۔جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ ایک سال سے میں نے بڑے صبر اور تحمل سے حالات اور معاملات کو برداشت کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ کسی معاملے پر اس حد تک ردعمل نہ دوں جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کافی حد تک اپنے آپ کو قومی سیاست سے الگ کر کے حلقے کی سیاست تک محدود کر لیا۔ مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ خاص طور پر پچھلے آٹھ ، دس مہینوں میں ایک مخصوص طرف سے میری ذات کو مختلف طریقوں سے نشانہ بنایا جاتا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ کبھی خود ساختہ لطیفے، کبھی طنزیہ جملے اور کبھی نہ ہونیوالے واقعات کا حوالہ دے کر میری ذات کو نشانہ بنایا جاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ جب اور کچھ نہ بنا تو اپنے چند منظور نظر صحافیوں سے طے شدہ سوالات کراکے اشارتا میری تضحیک کی کوششیں کی گئیں۔ اس کا واضح مہرہ تو صرف ایک شخص تھا جس کا نہ تو مسلم لیگ سے کوئی نظریاتی اور نہ ہی سیاسی ناطہ ہے۔ مگر کٹھ پتلی کبھی اپنی طاقت پر نہیں ناچتی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے گزشتہ دن پڑھے گئے شعر اور کلمات اور انکی بیٹی کے بیان نے مجھے مجبور کیا ہے کہ میں اپنا ردعمل دوں۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب! احسان انسان نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ انسانوں پر کرتا ہے۔ مگر آپ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے لوگوں پر احسان کیے ہیں تو بہت سارے لوگوں نے آپ کو بھی اس مقام پر پہنچانے میں مدد اور احسان کیا ہوگا۔

آپ کو ان کا بھی احساس اور احسان مند ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک مریم نواز کا تعلق ہے تو اس کی تیز و تند زبان کی وجہ سے پارٹی ایک بند گلی میں جا رہی ہے۔ میں اس کی بات کا اسی پیرائے میں جواب دے سکتا ہوں مگر میرے دل میں اس کے خاندان کا آج بھی احترام ہے۔ اس لئے آج صرف منیر نیازی کے شعر کے ذریعے اتنا کہوں گا کہ ’ادب کی بات ہے ورنہ منیر سوچو تو۔۔۔جو شخص سنتا ہے، وہ بول بھی تو سکتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی واضح کر دوں کہ میں نے اپنے اوپر یہ پابندی صرف آج کے بیان تک لگائی ہے اگر مہروں اور کٹھ پتلیوں کے ذریعے مجھ پر الزامات کا سلسلہ جاری رہا تو میں تفصیلی وضاحت کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…