ہفتہ‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2024 

وزیراعظم شا ہد خا قا ن عبا سی کی وا شنگٹن میں امریکی نائب صدرمائیک پینس سے ہو نے والی ملاقات میں اکیلے نہیں تھے بلکہ ان کے ساتھ اور کون تھا؟ترجمان دفتر خارجہ کا انکشاف

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں کی ہراسگی کے شواہد بھارت کو فراہم کردیئے ہیں،بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو عملی طور پر غیر فعال کر دیا ہے، نئی دہلی میں تعینات پا کستانی ہا ئی کمشنر کو وا پس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے امریکا دہشت گرد عنا صر کے خلاف انٹیلی جنس معلومات فراہم کرے تو کارروائی کریں گے، وزیراعظم شا ہد خا قا ن عبا سی کی وا شنگٹن میں امریکی نائب صدرمائیک پینس سے ہو نے والی ملاقات میں

پا کستا نی د فا عی اتا شی بھی مو جود تھے، امر یکہ افغانستان میں رو پو ش فضل اللہ سمیت دیگر دہشت گرد طا لبان کے خلاف مز ید اقدا مات اٹھا ئے،وزیر اعظم کو افغان صدر کی دعوت مثبت پیش رفت ہیجس کے با رے میں جلد جواب دیا جا ئے گا۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ امریکا پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے امریکا کے نجی دورے میں امریکی نائب صدرمائیک پینس سے ملاقات کی جس میں امریکا میں تعینات دفاعی مشیر بھی موجود تھے، ایسے را بطو ں سے ہم آ ہنگی پیدا کر نے میں مدد ملتی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں اب دہشت گردوں کا کوئی منظم وجود نہیں ہے، امریکا انٹیلی جنس معلومات فراہم کرے تو کارروائی کریں گے جبکہ پاکستان، امریکی حکام کو پاک، افغان سرحد پر انسداد دہشت گردی آپریشنز کے بارے میں مسلسل آگاہ کرتا رہتا ہے، امریکہ کی جانب سے افغانستان میں پاکستان کو مطلوب دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز کا خیر مقدم کرتے ہیں تا ہم فضل اللہ سمیت دیگر دہشت گرد طا لبان کے خلاف مز ید اقدا مات اٹھا نے کی ضرورت ہے،پا کستان نے افغانستان میں علی آباد ہسپتال اور جامعہ کابل کے پاس دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ڈاکٹر فیصل نے بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کیے جانے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا

کہ پاکستان کو اپنے سفارت کاروں کی بھارت میں ہراسگی پر تحفظات ہیں، اس حوالے سے پاکستان نے تمام شواہد بھارت کو فراہم کیے ہیں جو کہ انٹر نیٹ سمیت ہر جگہ دستیاب ہیں اور تسلسل کے ساتھ بھی احتجاج بھی کر رہے ہیں،پاکستان عالمی برادری کا ذمہ دار رکن ملک ہے اور اپنے ملک میں سفارتکاروں کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے، بھا رت نے پا کستان میں اپنے سفا رتکارو ں کو در پیش مشکلات کے حوا لے سے جو بھی شکا یات کی ہین اس کے ثبو ت فرا ہم نہیں کیئے،فی الو قت حکو مت نے

پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو نئی واپس بجھوا نے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ جمعرات کی شام روا نہ ہو جا ئیں گے،سہیل محمود نے وزیراعظم سمیت اعلی حکام سے ملا قا تو ں میں اصل صورتحال سے آ گا ہ کر دیا ہے، پاکستان اپنے سفارتکاروں کا ہر ممکن تحفظ یقینی بناے گا، ہمارے نوٹ وربیل بھارت سے زیادہ ہیں، نوٹ وربیل نمبر گیم میں نہیں پڑیں گے۔انہو ں نے بھا رت کی جا نب سے 503 پاکستانی زائرین کو حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے لیے و یزے جاری نہ کرنے پر

مایوسی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ بھارت کا یہ قدم 1974 کے مذہبی سیاحت کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے،بھا رت نے اس سے قبل بھی سکھ برادری اور 173 ہندو یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکا تھا،بھا رت کی جا نب سے مقبو ضہ کشمیر میں انسا نیت سوز مظالم کا سلسہ جا ری ہے اور مز ید پا نچ نہتے کشمیر یو ں کو شہید کیا گیا ہے،کشمیری عوام کی زندگیاں ہر گزرتے دن کیساتھ اجیرن بنائی جا رہی ہیں،پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے،

عالمی برادری کو اس ظلم و ستم کا نوٹس لینا چاہیے، بھارت کی ایل او سی اور ورکنگ بانڈری پر اشتعال انگیزی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے ۔ بھارت جان بوجھ کر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے سرحد پر اشتعال انگیزی کر رہا ہے،انہو ں نے مز ید بتا یا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو عملی طور پر غیر فعال کر دیا ہے،افغان صدر کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو دورہ افغانستان کی دعوت پر ترجمان نے کہا کہ اس دعوت کا جائزہ لیا جارہا ہے، افغان صدر کی دعوت مثبت پیش رفت ہے،

جلد افغان حکام کو جواب سے آگاہ کردیں گے۔مشیر قومی سلامتی نا صر جنجو عہ نے اپنے افغان ہم منصب کی دعوت پر کابل کا دورہ کیا جو کہ انتہا ئی مثبت ر ہا۔ افغان مہا جر ین کی با عزت وا پسی چا ہتے ہیں اور اس کیلئے پالیسی واضح ہے ۔ افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ میں 31 جون تک کی توسیع کر دی گئی ہے، دو نو ں مما لک کے ما بین قیدیوں کے تبادلے کا کو ئی معاہدہ نہیں ہے ۔ سعودی عر ب میں

قید پا کستا نی شہر یو ں کے حوا لے سے انہو ں نے بتا یا کہ سعودی عرب کیساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، وہاں پاکستانی قیدی محفوظ ہیں پاکستانی قیدیوں سے متعلق معلومات، قونصلر رسائی، قانونی معاونت، خوراک اور بہتر سہولیات دی جاتی ہے، پاکستانی قیدیوں پر معمولی جرائم پر معافی اور ان کی واپسی کیلئے اقدامات کی استدعا بھی کی ہیتر جمان دفتر خا رجہ نے بتا یا کہ پا کستان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی حا صل کر نے اور چینی صدر شی جن پنگ کو دو با رہ صدر منتخب ہو نے پر مبا رکباد دی ہے۔( ض ا)



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…