اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

دھرنے اور جھوٹ بولنے والے عناصر اب عوام کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں ،ملک پرویز

datetime 22  مارچ‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی )پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نے کہا ہے کہ نیازی زرداری کھیل ختم ہونے والا ہے، ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ ہم نے جھوٹ کی سیاست کی بجائے عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں، عوام منفی سیاست، دھرنے والوں اور جھوٹ بولنے والوں کا ضرور احتساب کریں گے۔

اور ایسے عناصر اب عوام کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں۔ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے، 2018ء کے انتخابات میں دوبارہ خدمت کا موقع ملا تو قوم کی پہلے سے زیادہ خدمت کریںگے اور عام انتخابات میں ان دونوں جماعتوں کو عوام کی حمایت سے شکست دیں گے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئندہ بھی عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،میاںمرغوب احمد،ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹراسداشرف،عامر خان،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے اور ہمارا ہر دور عوامی خدمت سے عبارت ہے۔ نیازی صاحب نے جھوٹ بولنے اور یوٹرن کے عالمی ریکار ڈ بنائے ہیں اور ساڑھے چار برس میں کے پی کے میں بدترین کارکردگی دکھائی ہے۔دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…