منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

افغانستان میں امریکہ ناکام ہو چکا ،حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اب اس کیلئے ایک ہی راستہ رہ گیا ہے،مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ نے امریکہ کوانتباہ کردیا

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرحدوں کو دہشت گردوں سے محفوظ بنالیا ہے اور اب افغانستان کو بھی اپنی سرحدوں کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے۔مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے بلوچستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان طالبان کے ساتھ تھا تو آج ہم ان کے خلاف جنگ کیوں لڑ رہے ہیں

اسی طرح امریکا کی جانب سے ہم پر طالبان اور حقانی گروپ کی پشت پناہی کا بھی الزام لگایا جاتا رہا ہے جبکہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اس کے باوجود جب نائن الیون ہوا تو ہمیں نشانہ بنایا گیا۔ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان میں امریکا ناکام ہو چکا ہے اور اب حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ امریکا کو افغانستان میں جنگ جیتنے کی کوشش کرنے کے بجائے جنگ ہی ختم کردینا چاہیے جس سے خطے میں پائیدار امن قائم ہونے کے امکانات زیادہ روشن ہوجائیں گے، پاکستان نے اپنی سرحدوں کو دہشت گردوں سے محفوظ بنالیا ہے اب افغانستان کو بھی اپنی سرحدوں کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے۔مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان کی بات کی جائے تو اس سے خوبصورت ملک اور کوئی نہیں کیونکہ اس نے ہمیں پاکستانی بنایا، کراچی ہمارے لیے چیلنج تھا جہاں امن قائم کرنے کے لیے ہمیں درجنوں آپریشن کرنے پڑے ہیں اور آج کا کراچی ایک مختلف کراچی ہے، میں سب کو دل کی گہرائیوں سے نو روز کی مبارک باد دیتا ہوں، آج ایک اہم دن ہے جس دن ہمیں مل کر مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی ہے۔ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرحدوں کو دہشت گردوں سے محفوظ بنالیا ہے اور اب افغانستان کو بھی اپنی سرحدوں کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے۔مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے بلوچستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان طالبان کے ساتھ تھا تو آج ہم ان کے خلاف جنگ کیوں لڑ رہے ہیں اسی طرح امریکا کی جانب سے ہم پر طالبان اور حقانی گروپ کی پشت پناہی کا بھی الزام لگایا جاتا رہا ہے جبکہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…