کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے جو 116 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں پیسے کی قدر میں کمی آرہی ہے اور ڈالر مسلسل اوپر کی طرف جارہا ہے جس کی اوپن مارکیٹ میں قیمت 116 روپے ہوگئی ۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 116 روپے کا ہونے کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں اس کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 115 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 3روپے مہنگا ہوکر 140روپے 50 پیسیپرپہنچ گیا جب کہ برطانوی پاؤنڈ 4 روپے مہنگا ہوکر 160 روپے کا ہوگیا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 80 پیسے مہنگا ہوکر 30.60 روپے پرپہنچ گیا جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 70 پیسے مہنگا ہوکر 31.20 روپے کاہوگیا۔معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بیرونی قرض بڑھ گیا ہے اور 8 ہزار ایک سو ارب سے تجاوز کر گیا ۔معاشی تجزیہ کار اسد رضوی کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر دباؤ کا شکار ہیں اور بیرونی قرض اور دیگر ادائیگوں پر ہفتہ وار 20 سے 25 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرنی پڑ رہی ہے۔معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد مہنگائی کا دور شروع ہوگا، گاڑیاں اور دیگر چیزیں مہنگی ہوں گی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے جو 116 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں پیسے کی قدر میں کمی آرہی ہے اور ڈالر مسلسل اوپر کی طرف جارہا ہے جس کی اوپن مارکیٹ میں قیمت 116 روپے ہوگئی ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 116 روپے کا ہونے کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں اس کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 115 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔