جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی،عمران خان کو سانپوں نے گھیر لیا ، اہم رہنما نے علیحدگی کا اعلان کردیا

datetime 20  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)معروف گلوکار سلمان احمد نے عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 35 سال اپنی پارٹی کی حمایت کی تاہم اب ایسا ممکن نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں سلمان احمد نے لکھا کہ عمران خان کو سانپوں نے گھیر لیا ہے، پارٹی کو عامر لیاقت سے خبردار کرنا میرا حق ہے ٗتحریک انصاف کو اس جھوٹے اور منافق شخص سے فائدہ نہیں ہو گا۔سلمان احمد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے 35 سال تک عمران خان

اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کی تاہم میرے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔دریں اثناء عامر لیاقت حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت پر مختلف حلقوں میں شدید ردعمل جاری ہے ، تحریک انصاف میں اندرونی مخالفت کے بعد اب معروف صحافی مہرتارڑ بھی عامر لیاقت حسین کی مخالفت میں بول پڑیں اور تحریک انصاف سے ’’الگ‘‘ ہونے کا اعلان کردیا، مہر تارڑ نے مسلسل ٹویٹس میں اپنے شدیدردعمل کا اظہار کیا، مہر تارڑ نے کہا کہ میں بطور سپورٹر اور ووٹر تحریک انصاف سے اب الگ ہورہی ہوں ،انہوں نے دکھ کا اظہار کیا کہ ’’تحریک انصاف کے لئے یہ مذاق تھا جو میں کارکن نہ ہونے کے باوجودبھی گزشتہ چھ سال سے اس کی حمایت کرتی رہی،انہوں نے کہا کہ جو لوگ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عزت پر وارکرتے ہیں، سیاسی خیالات بدلتے ہیں، نظریہ بدلتے ہیں، جھوٹ پھیلاتے ہیں اور یہ سب ملک اور مذہب کے نام پر کرتے ہیں وہ قابل مذمت ہیں، مہر تارڑ کے ٹویٹس پر سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے فوری ردعمل کا اظہار کیا اور متعدد کارکن ان سے تحریک انصاف نہ چھوڑتے کی اپیل کرتے رہے۔واضح رہے کہ معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف میں غیر مشروط شمولیت اختیار کر لی۔ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عامر لیاقت کی شمولیت کے فیصلے میں

عمران خان کا کوئی عمل دخل نہیں، پارٹی کی خواہش ہے کہ عامرلیاقت کو پی ٹی آئی میں ہونا چاہیے۔ عامر لیاقت کو کراچی سے ٹکٹ دینے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عامر لیاقت نے غیر مشروط طور پر پارٹی کا حصہ بننے کی رضا مندی ظاہر کی ہے لہذا کسی بھی حلقے کا ٹکٹ دینے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید یہ بھی بتا یا کہ اس بڑے فیصلے میں عمران خان کی رضا مندی بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…