بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان موبائل فون کی مدد سے گرفتار ،شرمناک انکشافات

datetime 20  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں لوٹ مار کے بعد خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان کو موبائل فون کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،ملزمان کے دوساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔منگل کو ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سرجانی ٹاون میں گزشتہ 27 فروری کو گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار نقیب عرف مشین,نوید اور عثمان کو گرفتار کرکےان کے قبضے

سے اسلحہ اوزار اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنانے والی خاتون کا فون موبائل مارکیٹ میں فروخت کردیا تھا,مارکیٹ میں منگھوپیر مشکی پاڑے کے رہائشی شخص نے موبائل خریدنے کی غرض سے اپنی سم لگائی تو پولیس نے لوکیشن ٹریس کرکے دکاندار کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے دو ساتھی تاحال فرار ہیں,جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں ملزمان نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…