بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ سے راستے الگ، چوہدری نثار نے بالآخر حتمی فیصلہ کر ہی لیا، مریم نواز جواب دے، اتنی دولت کہاں سے آئی؟ دھماکہ خیز اعلان

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر مریم نواز پارٹی لیڈر ہوئیں تو میں ن لیگ کا حصہ نہیں بنوں گا، اس کے علاوہ انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کارکردگی سے متعلق کوئی نہیں پوچھتا۔

فلیٹ تو نواز شریف کے بچوں کے نام پر ہیں اس لئے مریم نواز جواب دیں کہ ان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی ہے۔ چوہدری نثار نے مزید کہا کہ اگر مریم نواز صاحبہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سر براہ بنیں تو پھر میں پارٹی کا حصہ نہیں رہوں گا۔اور مجھے امید ہے کہ میاں شہباز شریف کٹھ پتلی نہیں بنیں گے۔ شہباز شریف پارٹی لیڈر ہیں اور میں ان کو مانتا ہوں، پارٹی میں چند لوگ میرے خلاف کان بھرتے ہیں، نواز شریف کا بیانیہ نہیں سیاسی بیان ہے، زندگی میں کبھی پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی، حلقے کے عوام مجھ پر اعتماد کرتے ہیں، عمران خان کرکٹ کھیلتے تو کئی بار ملاقاتیں ہوئیں۔ نواز شریف نے عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کو کہا، میں نے کہا کہ تیس سال کا تعلق بگاڑنے میں تیس سال لگیں گے۔ اگر مریم نواز پارٹی لیڈر ہوئیں تو میں ن لیگ کا حصہ نہیں رہوں گا۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز ہمارے بچوں کی طرح ہیں کل جب یہ لیڈر ہوں گے تو خاموشی سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ مسلم لیگ ن میں اب مشاورت کا ماحول نہیں رہا۔میں نے خاندان کے کسی فرد کے لئے کبھی بھی میاں نواز شریف سے کچھ نہیں مانگا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے نوازشریف کو کبھی کرپشن کرتے نہیں پایا اگر کرپشن دیکھتا تو نواز شریف کے ساتھ نہ رہتا۔ چوہدری نثار علی خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر مریم نواز پارٹی لیڈر ہوئیں تو میں ن لیگ کا حصہ نہیں بنوں گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…