جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل،کراچی کنگز کی ٹیم لاہور پہنچ گئی، سخت سکیورٹی میں ہوٹل منتقل،جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم پلے آف مرحلے میں شرکت کیلئے دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔کنگز کی ٹیم نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچی، اس موقع پر ایئر پورٹ پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے جانے والے کوالیفائر میچ میں

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو یک طرفہ مقابلے میں 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔لاہور میں پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں 2ایلیمنیٹر میچز 20اور 21مارچ کو کھیلے جائیں گے، پہلا میچ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے مابین ہو گا، جبکہ پہلے ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیم 21مارچ کو لاہور میں کراچی کنگز سے مقابل ہو گی، اس مقابلے کی فاتح ٹیم 25مارچ کو کراچی میں شیڈول فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف نبرد آزما ہو گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…