ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی ولی عہد خودکتنے اثاثوں کے مالک نکلے؟امریکی صحافی کے سوال پر اپنی دولت بارے کیا جواب دیا؟اسلام خواتین کوکونسا لباس پہننے کا حکم دیتا ہے؟ شہزاد محمد بن سلمان نے مسلمان خواتین کوبرقعہ اور حجاب سے مبرا قرار دیدیا

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف موت ہی انہیں سعودی تخت و تاج سے محروم کر سکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ کتنا عرصہ زندہ رہیں گے لیکن جب تک زندہ رہے اور حالات صحیح رہے تو وہ اگلے 50سال تک سعودی عرب کی باگ ڈور سنبھالے رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں،

ایران کے حوالے سے سعودی کرائون پرنس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ایران کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں، ایران نہ تو دنیا کی بڑی فوجی قوتوں میں شامل ہے اور نہ ہی اقتصادی میدان میں سعودی عرب کا ہم پلہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا یہ سچ ہے کہ 1979 میں مسجد الحرام میں ہونے والی خونریزی اور انقلاب ایران کے بعد پیش آنے والے حالات سے میری نسل کے لوگ بہت متاثر ہوئے اور انتہا پسندی میں اضافہ ہوا۔شہزادہ محمد سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کی یہ حقیقی تصویر نہیں، پہلا ہمارا ملک ایسا نہیں تھا، آپ 1960 اور 1970 کے سعودیہ کی تصاویر دیکھ لیں جب ہم باقی دنیا کے ملکوں جیسی نارمل زندگی گزارتے تھے، عورتیں گاڑیاں چلاتی تھیں اور ملازمت کرتی تھیں، سینما گھر ہوتے تھے لیکن 1979 میں پیش آنے والے واقعات سے سب کچھ بدل گیا، لیکن اب ہم عورتوں کو حقوق دے رہے ہیں، ان کے لیے کاروبار کرنا، فوج میں شمولیت، کنسرٹ اور موسیقی و کھیلوں کے مقابلوں میں جانا آسان بنادیا ہے۔ایک سوال کہ کیا عورت مرد کے برابر ہوتی ہے کہ جواب میں سعودی شہزادے نے کہا کہ بالکل عورت مرد برابر ہوتے ہیں، دونوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا، ہمارے ہاں کچھ ایسے انتہا پسند ہیں جو عورتوں مردوں کے اختلاط سے منع کرتے ہیں، لیکن یہ لوگ اسلام کی حقیقی تعلیمات سے واقف نہیں۔شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اسلام میں

عورتوں کے شائستہ لباس پہننے کا ذکر ہے لیکن مخصوص سیاہ برقعہ یا حجاب پہننے پر زور نہیں، اس حوالے سے عورتوں کو پوری آزادی ہے کہ وہ کس طرح کا معزز اور شائستہ لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ولی عہد نے کہا کہ سعودی حکومت انسانی حقوق کے کئی اصولوں پر یقین رکھتی ہے، لیکن یقینا سعودی معیارات امریکی معیارات

جیسے تو نہیں ہوسکتے۔سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف آپریشن اور سعودی شہزادوں کی گرفتاری کے حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ یہ کام بہت ضروری تھا جو سعودی قوانین کے مطابق کیا گیا، گرفتار شدگان سے متعلق معلومات جلد سامنے لائیں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ ہم انتہا پسندی سے لڑنے کے لیے کتنا کام کررہے ہیں۔سعودی ولی عہد نے اس حوالے سے اقتدار پر

گرفت مضبوط کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے ذریعے ہم نے 100 ارب ڈالر کی رقم واپس وصول کی ہے تاہم ہمارا مقصد لوٹی گئی دولت کی وصولی نہیں بلکہ بدعنوان عناصر کو سزا دینا اور یہ پیغام دینا تھا کہ اب نئی حکومت آگئی ہے۔امریکی اخبار میں 500ملین ڈالر کی فرانسیسی کشتی خریدنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سعودی ولی عہد

کا کہنا تھا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کو اپنے تک محدود رکھتا ہوں اور ڈھنڈورا نہیں پیٹتا، اگر بعض اخبارات کو اس بارے میں خبر دینے کا شوق ہے تو ان کی مرضی۔ جہاں تک میرے اخراجات کی بات ہے تو میں کوئی ٹٹ پونجیا نہیں بلکہ امیر شخص ہوں، میں کوئی مہاتما گاندھی یا نیلسن منڈیلا نہیں۔ میرا شاہی خاندان سے تعلق ہے جو سعودی عرب کے قیام سے بھی پہلے سیکڑوں سال سے قائم دائم ہے،

ہماری بڑی جاگیریں ہیں، میری ذاتی زندگی جیسی پہلے تھی، اب بھی ویسی ہی ہے، میں اپنی آمدنی کا 51 فیصد خیرات اور 49 فیصد اپنے اوپر خرچ کرتا ہوں۔سعودی عرب کے نظام تعلیم کے حوالے سے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی اسکولوں پر اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے عناصر کا بہت زیادہ غلبہ تھا لیکن اب کچھ عناصر تو خود ہی پیچھے ہٹ گئے ہیں

جب کہ کچھ عرصے میں باقی رہ جانے والوں کا بھی مکمل صفایا کردیا جائے گا، سعودی نظام تعلیم سے انتہاپسندی کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔ اسامہ بن لادن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن نے نائن الیون کے حملوں کے لیے 15 سعودی شہریوں کو اپنے ساتھ شامل کیا، اسامہ کا واضح مقصد تھا کہ وہ

مشرق وسطیٰ اور مغرب، امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات خراب کرنا چاہتے تھے جس میں وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہوگئے، تاہم ہم سعودی عرب میں حالات و معاملات کو تبدیل کر رہے ہیں اور گزشتہ تین سال کے دوران ہمیں اس میں کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…