ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

اس کمیونٹی کو انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دئیے جائینگے،عمران خان نے بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بزنس کمیونٹی کو انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی الیکشن میں حصہ لے۔کراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ مشکل حالات میں ہمارا ساتھ دیا اور چاہتے ہیں کہ وہ الیکشن میں بھی حصہ لے، ہم اسے مثالی بنائیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت ٹیکس پر ٹیکس

لگا رہی ہےاور ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، بہتر معیشت کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔عمران خان نے کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اداروں کو ٹھیک کر کے دکھایا، اسی طرح پورے پاکستان کو ایک مثال بنانا چاہتے ہیں۔دریں اثنا تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاعام انتخابات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے مقابلے میں الیکشن نہ لڑ نے کا فیصلہ جبکہ پارٹی قائدین نے عمران خان کو الیکشن لڑ نے کا بھی مشورہ دیدیا ۔ تحر یک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان عام انتخابات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے مقابلے میں الیکشن لڑ نے کی بجائے ڈیفنس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے مقابلے میں الیکشن لڑ نے کا فیصلہ کر چکے ہیں جبکہ سپیکر ایاز صادق کے مقابلے میں کسی اور پارٹی کو الیکشن لڑوایا جائیگا جبکہ عمران خان کو اب بھی بعض قائدین مشورہ دے رہے ہیں کہ آپ کو اپنے آبائی حلقے سے الیکشن لڑ نا چاہیے تاہم اس حوالے سے عمران خان ابھی تک خاموش ہے اور امکان ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ تحر یک انصاف کے پار لیمانی بورڈ میں رواں ماہ ہی کیے جانے کا قومی امکان ہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…