بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

پی ایس ایل3 ،پلے آف میچز کے لیے ٹریفک پلان تشکیل

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) پی ایس ایل تھری پلے آف میچز کے لیے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی، قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ شاہراہوں کا استعمال کرنے والے راہ گیر متبادل راستے اختیار کریں،کینال روڈ ، مال روڈ ، جیل روڈ ایم ایم عالم اور وحدت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 پلے آف مقابلے کیلئے لاہور شہر کا ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کینال روڈ ، مال روڈ ، جیل روڈ ایم ایم عالم اور وحدت روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔ قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ شاہراہوں کا استعمال کرنے والے راہ گیر متبادل راستے اختیار کریں۔میچز کے دوران شہریوں اور شائقین کی رہنمائی کے لیے اضافی وارڈنز تعینات کیے جائیں گے۔شائقین کے لیے چار پارکنگ پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے آنے والے شائقین پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراونڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے۔کاہنہ ، کوٹ لکھپت سے آنے والی گاڑیاں لبرٹی مارکیٹ میں پارک ہوں گی، کینٹ ، گلبرگ سے آنے والے شائقین کے لیے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں جگہ مختص کی گئی ہے۔ پارکنگ پوائنٹس میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایل پی جی اور گیس سلنڈر والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…