پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مانچسٹر، برمنگھم میں نظام زندگی تباہ،ایمرجنسی نافذ

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(سی پی پی )مانچسٹر اور برمنگھم میں ایک بار پھر سربیئن ہواؤں کے ساتھ برف باری10 انچ تک ریکارڈ کی گئی۔ ہیتھرو ایئرپورٹ پر 150کے قریب پروازیں منسوخ کر دی گئیں،جبکہ برطانیہ کے جنوب مغربی حصوں میں کل شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں سربیا سے آنے والی سرد ہواؤں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ برمنگھم اور مانچسٹر سمیت دیگر شہروں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ برف باری ہوئی ہے اور 10انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت منفی 10 تک محسوس ہوگا جبکہ برطانیہ کے جنوب مغربی شہروں میں دن بھر برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر 150کے قریب پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں جس کی وجہ سے 10ہزار کے قریب مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ہائی وے اتھارٹیز کی جانب سے ڈرائیوروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ غیر ضروری سفر نہ کریں اور دوران سفر فلڈ لائٹس استعمال کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…