بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

دنیا کا سب سے بڑا تالا، وزن400کلو،4فٹ لمبا،1فٹ موٹا،اڑھائی فٹ گول پاکستانی شہری نے دھوم مچادی، جانتے ہیں کل کتنی لاگت آئی ؟

datetime 19  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 400 کلو وزنی،4 فٹ لمبا، ایک فٹ موٹا اور اڑھائی فٹ گول یہ ہے دنیا کا سب سے بڑا تالا جو گجرات کے شہر کھاریاں کے رہائشی مرزا جاوید نے مسلسل دو سال کی محنت کے بعد 12لاکھ روپے میں تیار کیا ہے اس منفرد تالے کی 25،25کلو گرام وزن کی دو چابیاں بھی تیار کی گئی ہیں اس خوب صورت اور منفرد ایجاد پر مرزا جاوید کافی پرجوش دکھائی دیتے ہیں ،مرزا جاوید نے اس تالے کے بارے میں نجی ٹی وی

چینل 92نیوز کے اینکر پرسن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی محنت کے ساتھ یہ تالا میں نے بنایا ہے اور میرے والد صاحب کا یہ خواب تھا جو پورا ہو گیا ،ہم عرصہ 50، 55سال سے یہ کام کر رہے ہیں اور اس کی لاگت 10سے 12لاکھ تک آئی ہے ،چھوٹی پک اپ پر لگا یہ تالا جہاں جہاں سے گزرتا ہے لوگوں کی توجہ کا مرکزبن جاتا ہے ،ہر کوئی دنیا کے سب سے بڑے تالے کے ساتھ سیلفیاں بناتا نظر آ رہا ہے لیکن اس تالے کی بھاری چابیاں اٹھانا اور پھر تالے کو کھولنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں،اس تالے کی مختلف شہروں میں نمائش بھی جاری ہے ۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرزا جاوید کو ریکارڈ سے نوازا جائے اور ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آنا چاہے اورحکومت ان کی حوصلہ افزائی کرے ۔پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔اگر حکومت پاکستان توجہ دے  توان جیسا بے مثال ٹیلنٹ ملک میں موجود ہے۔‎



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…