گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنمامریم نوازکے مقدس ہستیوں کے متعلق توہین آمیز بیان کے خلاف سنی تحریک کا شیرانوالہ باغ کے باہراحتجاجی مظاہرہ،جس کی قیادت سنی تحریک کے سٹی رہنماقاری فیصل اقبال سلطانی، عطاء الرحمن خان،حافظ نوید کمبوہ، محمد یعقوب، حافظ عمر فارق،
چوہدری صدیق مہر،علامہ عطاء اللہ رضوی اور ندیم مہرنے کی جبکہ اس موقع پر علماء ومشائخ اور سنی جماعتوں کے قائدین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر افرادنے شرکت کی ، مقررّین کاکہناتھاکہ مریم نواز نے اپنااور اپنے والدمیاں نواز شریف کامقدس ہستیوں سے موازنہ کرکے اورمسلمانوں کو کفارسے تشبیہ دے کربڑی جسارت کی ہے،جس پرانھیں فوری طورپر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ اور پوری اُمت مسلمہ سے معافی مانگنی چاہئے،مریم نواز کے بیان سے تمام مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں،مقدس ہستیوں کے بارے میں ایسی زبان درازی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے،مریم نواز اپنی ضدپر قائم رہیں تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے،انہوں نے مطالبہ کیاکہ چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثارمریم نوازکے گستاخانہ بیان کا فوری سوموٹونوٹس لیں،مریم نوازنے سیرت طیبہ کے ایک واقعہ کواپنے مذموم مقصدکیلئے استعمال کیاہے،نااہل لیگ کے سابق سربراہ اورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اعلیٰ عدلیہ نے جھوٹا اوربددیانت قراردیاہے، ایسے شخص کادنیاکے سب سے بڑے صادق وآمین سے موازنہ کرنا انتہائی قابل مذمت ہے،مریم نواز اپناموازنہ سیدہ فاظمہ الزہراؓ سے کرنے سے پہلے انکی پاکیزہ سیرت وکردارکو اپنائیں،سیاست اورقیادت کے دعویداروں کو دینی اُمور پر بیان دینے سے پہلے کسی مستند عالم دین سے رہنمائی لینی چاہئے