اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماؤں کو منانے کے لیے رابطے شروع کر دیے ہیں، اس حوالے سے مریم نواز نے غوث علی شاہ کو فون کرکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے انہیں ن لیگ میں واپس آنے کی دعوت دی ہے، جس کے جواب میں غوث علی شاہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس معاملے پر مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔ اس موقع مریم نواز نے کہا کہ میں آپ کے پاس ملاقات کے لیے آنے کو تیار ہوں۔ اس کے بعد انہوں
نے لیگی رہنماؤں کو غوث علی شاہ سے رابطہ رکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ن لیگ نے غوث علی شاہ کے علاوہ علاوہ ذوالفقار مرزا ،نادر مگسی اور دیگر رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سوشل میڈیا پر گہری نظر رکھتے ہیں اور پابندی سے مجھ سے سوشل میڈیا پر اَپ ڈیٹ لیتے رہتے ہیں، مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف اپنی مرضی سے گزشتہ روز عدالت میں پیش ہوئے، نوازشریف اور مراعات یافتہ ملزموں کے طرزعمل کا موازنہ کر لیں۔