لاہور( این این آئی)حکومت کی مدت پوری ہونے اور آئندہ عام انتخابات کے انعقاد میں کم وقت رہنے کے باعث اراکین اسمبلی نے اپنے ووٹروں کو ’’ عزت ‘‘ دینا شروع کر دی ،پوش علاقوں میں رہائش پذیر اراکین نے انتخابی حلقوں کا رخ کر لیا ہے جو غمی اور خوشی کی تقریبات میں بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے دن قریب آتے ہی ووٹروں کو دوبارہ سے عزت ملنا شروع ہو گئی ہے ۔ نہ صرف اراکین اسمبلی بلکہ ان کے فعال سپورٹرز بھی
ووٹروں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آرہے ہیں ۔متعدد اراکین جو انتخاب جیتنے کے بعد انتخابی حلقوں کی بجائے لاہور سمیت دیگر پوش علاقوں میں رہائش پذیر تھے انہوں نے بھی انتخابی میدان میں اترنے کے پیش نظر اپنے حلقوں کا رخ کر لیا ہے جس سے ان کے ڈیروں کی رونقیں بھی بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کئی حلقوں میں ووٹرزکی جانب سے اراکین اسمبلی سے حلقے اور ووٹروں کو وقت نہ دینے پر گلے شکوے بھی کئے جارہے ہیں ۔