صنعاء(این این آئی)یمن کے حوثی باغیوں نے الحدیدہ گورنری میں ایک کارروائی کے دوران ایک مقامی فٹ بالر کو قتل جب کہ ذمار سے ایک اسکالر کو اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ہلال ساحلی کلب کے فٹ بالر عبداللہ بزاز کومغربی الحدیدہ میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔یمن کے عسکری ذریعے کا کہنا تھا ایک حوثی شدت پسند کمانڈر فتح اللہ الریمی المعروف ’ابو المعارک‘ نے ہلال ساحلی کلب کے فٹ بالر عبداللہ
بزاز کو ان کے گھر کے سامنے گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ادھر یمن کے ایک دوسرے فیلڈ ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثی ہر اس شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں۔ادھر ایک دوسرے ذرائع کے مطابق حوثی باغیوں نے ذمار گورنر میں ایک مقامی اسکالر اور مصنف عبدالکریم الرازحی کواس کے چار ساتھیوں سمیت اغواء کرلیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حوثی باغیوں نے عبدالکریم الرازحی اور اس کے چار ساتھیوں کو اغواء کیا۔ ان کے موبائل فون ان سے چھین لیے۔ ان کے ساتھ اہل خانہ کا کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ۔