کابل(آئی این پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھما کے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ امریکی فضائی حملے میں داعش کے 37 شدت پسند ہلاک ہوگئے ، تنظیم کے علاقائی کمانڈر سمیت 10جنگجوئوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق صوبہ جوزجان میں امریکی فضائی حملے میں داعش کے 37 شدت پسند ہلاک ہوگئے صوبائی گورنر کے ترجمان محمد رضا غفوری نے امریکی حملے کی تصدیق کی ہے۔
امریکیوں نے ایک داعش کے علاقائی کمانڈر سمیت داعش کے 10جنگجوں کوبھی گرفتار کیاہے۔غفوری نے بتایا امریکی حملے صوبے کے درزاب اور کشتیپا ضلعوں میں کیے گئے اور ان حملوں ں داعش کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔جبکہ طالبان کے حملے میں بھی داعش کے 12دہشت گردمارے گئے جبکہ 17زخمی ہوئے۔ یہ حملہ بلچراخ اور درزاب ضلعوں کی سرحد پر ہوا۔دوسری جانب دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں3 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔خودکش حملے میں غیرملکیوں کی رہائشی سوسائٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم ناکامی پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔