اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

اغواء ہونے والا شخص قید سے نماز کے دوران فرار، جاتے جاتے طالبان کا بڑا نقصان کر گیا، طالبان ترجمان نے تصدیق کر دی

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک شخص جسے طالبان نے اغوا کیا ہوا تھا، اس نے نماز کی ادائیگی کے دوران طالبان کی بندوق چرا لی اور فائرنگ کرکے طالبان کو ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں اغوا ہونے والے شخص نے طالبان کے نماز ادا کرتے وقت ان کی بندوق چرا لی اور فائرنگ کرکے سات طالبان کو ہلاک اور اٹھارہ کو زخمی کرنے کے بعد خود کو رہا کرا لیا،

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے پکتیکا کے ڈپٹی سکیورٹی چیف عبدالرؤف مسعود نے بتایا کہ اول خان اور مقامی پولیس افسر کو بدھ والے دن اغوا کر لیاگیا تھا۔ صوبہ پکتیکا پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع ہے اور یہاں پر طالبان کا قبضہ ہے۔ مقامی پولیس افسر کو طالبان نے ہلاک کردیا اور اول خان کو وہ گومل میں طالبان کے کمپاؤنڈ لے گئے، جہاں 36 سالہ اول خان کو کئی گھنٹہ تک رکھا گیا۔ عبدالرؤف مسعود نے بتایا کہ جب طالبان ظہر کی نماز پڑھ رہے تھے اس وقت اس نے ایک اغوا کار کی بندوق اٹھائی اور ان پر فائرنگ کر دی، اس کی فائرنگ سے سات طالبان ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہو گئے۔ اس حوالے سے صوبائی گورنر کے ترجمان محمد رحمان ایاز نے کہا کہ اول خان طالبان کی قید سے آزاد ہونے کے بعد اغوا کاروں کے پِک اپ ٹرک میں فرار ہوگیا۔ اس واقعے کے حوالے سے طالبان کے ترجمان نے دو افراد کو اغوا کرنے اور ان میں سے ایک شخص کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں تین جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کر دی ہے۔  افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں اغوا ہونے والے شخص نے طالبان کے نماز ادا کرتے وقت ان کی بندوق چرا لی اور فائرنگ کرکے سات طالبان کو ہلاک اور اٹھارہ کو زخمی کرنے کے بعد خود کو رہا کرا لیا، ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے پکتیکا کے ڈپٹی سکیورٹی چیف عبدالرؤف مسعود نے بتایا کہ اول خان اور مقامی پولیس افسر کو بدھ والے دن اغوا کر لیاگیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…