جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وہ ملک جہاں کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی لگا دی گئی

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روانڈا( آن لائن )افریقی ملک روانڈا کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائدمشرقی افریقی ملک روانڈا کے دارالحکومت کِگلی کی مساجد میں لاؤنڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ دن میں 5 مربتہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے سے کِگلی کے ضلع نیاروگینگ کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔خیال رہے کہ نیاروگینگ ضلع روانڈا میں سب سے زیادہ مساجد والا علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

مسلم ایسوسی ایشن کے ایک اہلکار نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اذان کے وقت لاؤڈ اسپیکر کی آواز کم بھی کی جا سکتی تھی۔دوسری جانب روانڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ مسلم کمیونٹی کو لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔نیاروگینگ ضلع کے ایک سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ میں نے دیکھا ہے کہ مسلم کمیونٹی نے اس پابندی پر عمل درآمد شروع کردیا ہے اور اس فیصلے نے ملسمانوں کو نماز کے اوقات میں مساجد میں جا کر عبادت کرنے سے نہیں روکا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ روانڈا میں عمارتوں سے متعلق قوانین اور شور شرابے کے باعث 700 کلیساؤں کو بند کر دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…