بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم کی جوان بیٹی ’’شہزادی شیخہ لطیفہ‘‘ جیل سے فرار، اتنے بڑے حکمران کی بیٹی جیل میں کیسے پہنچی تھی؟ ایک ویڈیو نے پوری دنیا کو حیران کر دیا

datetime 15  مارچ‬‮  2018 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے اوپر ہونے والے مظالم کی وجہ سے میں ملک سے فرار ہو گئی یہ الفاظ ایک لڑکی کے ہیں جس کی ویڈیو اس وقت وائرل ہے، میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ لڑکی اپنا نام شیخہ لطیفہ محمد بن راشد المکتوم بتاتی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہے۔

یہ لڑکی ویڈیو میں اپنا شناختی کارڈ بھی دکھا رہی ہے، اس لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے دبئی میں اپنی مرضی کی زندگی جینے کی آزادی نہیں تھی، مجھے خفیہ طور پر تین سال تک جیل میں قید رکھا گیا اور ہسپتال میں ڈاکٹر مجھے ایسی نشہ آور ادویات دیتے رہے تاکہ میں اپنے باغی رویے سے ہٹ جاؤں، اس نے اپنی عمر بتاتے ہوئے کہا کہ میں 33سال کی ہوں اور میں شیخ محمد کے 30 بچوں میں سے ایک ہوں، اس نے بتایا کہ ایک فرانسیسی جاسوس کی مدد سے ملک سے فرار ہوئی ہوں اور اس وقت بھارت کے ساحل کے قریب ایک کشتی میں موجود ہوں، اس لڑکی کا کہنا ہے کہ میں امریکہ جانا چاہتی ہوں تاکہ وہاں سیاسی پناہ حاصل کر سکوں۔ اس نے بتایا کہ میں نے اس بابت ایک وکیل سے رابطہ کیا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ مجھے 2000ء کے بعد بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں تھی اور میری تمام حرکات و سکنات کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جاتی تھی، اس نے کہا کہ مجھے وہاں عام شہری جتنی آزادی بھی میسر نہیں تھی، اس نے کہا کہ میں وہاں سے نکلنے میں کامیاب تو ہو گئی ہوں لیکن مجھے خطرہ ہے کہ مجھے پکڑ کر دوبارہ جیل میں ڈال دیا جائے گا۔اس نے آخر میں کہا کہ لیکن مجھے امید ہے کہ لوگوں کی مدد سے میں امریکہ میں سیاسی پناہ حاصل کر لوں گی۔160میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ لڑکی اپنا نام شیخہ لطیفہ محمد بن راشد المکتوم بتاتی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…