پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امیتابھ اور جیا بچن کروڑوں کے قرضدارنکلے

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے امیر ترین خاندانوں میں شمار کیے جانے والے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ جیا بچن کروڑوں کے قرضدار نکلے۔ماضی کی معروف اداکارہ جیا بچن بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ بھارت کی نامور سیاستدان بھی ہیں اور پچھلے کئی برسوں سے بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی سے منسلک ہیں۔ گزشتہ روز جیا بچن نے بھارتی ریاست اتر پردیش سے راجیہ سبھا (ریاستی اسمبلی) کی امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اور ساتھ ہی اپنے اور امیتابھ بچن کے اثاثوں کے بارے میں بھی بتایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ اور جیا بچن کے اثاثوں میں گزشتہ 6 برس کے دوران دگنا اضافہ ہوا، 2012 میں وہ تقریباً 500 کروڑ کے اثاثوں کے مالک تھے تاہم اب ان کے اثاثے 1000 کروڑ تک پہنچ گئے ہیں۔ جیا بچن کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات کے مطابق اس جوڑی کے پاس موجود طلائی زیورات کی قیمت مجموعی طور پر 62 کروڑ ہے جس میں امیتابھ بچن کے پاس موجود سونے کی چیزوں کی قیمت 36 کروڑ اورجیابچن کے پاس موجود زیورات کی قیمت 26 کروڑ روپے ہے۔ بچن خاندان کے گھر 12 مہنگی گاڑیاں ہیں جن کی قیمت 13 کروڑ روپے ہے۔امیتابھ بچن کو گھڑیوں کا بہت شوق ہے جس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ دونوں کے پاس موجود گھڑیوں کی قیمت 3 کروڑ 4 لاکھ روپے ہے جب کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ کی عادت بالکل شہنشاہوں والی ہے کیونکہ امیتابھ کے پاس موجود پین کی قیمت 9 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ دونوں کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہیں۔ امیتابھ اور جیابچن کے نام پر ممبئی، دہلی، نوئیڈا، بھوپال، پونے، احمد آباد اور گاندھی نگر کے علاوہ فرانس میں بھی جائیداد موجود ہے جس کی قیمت کروڑوں میں ہے۔ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق امیتابھ بچن اور جیا بچن کے بھارت اور بیرون ملک 19 بینک اکاؤنٹس ہیں اور انہوں نے بینکوں سے تقریباً 100 کروڑ کا قرض (لون) لے رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…