جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ویرات کوہلی اورانوشکا شادی کے بعد مہنگے ترین گھرمیں شفٹ، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے نئے اور مہنگے ترین گھر کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اور انوشکا شادی کے بعد شفٹ ہوگئے ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے نئے گھر کی تصویر شیئر کی ہے۔

جس میں ویرات اورانوشکا شادی کے بعد شفٹ ہوچکے ہیں۔ ویرات کوہلی نے اپنے نئے گھر کی بالکنی میں کھڑے ہوکر باہر کا خوبصورت نظارہ مداحوں کو دکھاتے ہوئے کہا ہےآپ کہیں اور کیوں جانا چاہیں گیجب آپ کوگھر میں ہی اتنا خوبصورت نظارہ دیکھنے کوملے۔ممبئی کے علاقے وارلی میں واقع انوشکا اور ویرات کے5 کمروں پر مشتمل نئے اپارٹمنٹ کی قیمت 34 کروڑ روپے ہے۔ 35 ویں منزل پر واقع یہ اپارٹمنٹ اسکائے بنگلوزکی تعمیرات کا حصہ ہے۔ جس کا شمار ممبئی کی اونچی عمارتوں میں ہوتا ہے۔ اپارٹمنٹ کی بالکنی سے بحرہ عرب کا خوبصورت منظر نظر آتا ہیجو ویرات کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں بھی نظر آرہا ہے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے یہ اپارٹمنٹ اپنی شادی سیقبل 2016 میں بک کروایا تھا جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ ویرات انوشکا شادی کے بعد اس گھر میں رہیں گے، اور اب میڈیا میں گردش کرنے والی یہ قیاس آرائیاں سچ ثابت ہوگئی ہیں ویرات اور انوشکا اپنی نئی جنت میں منتقل ہوگئے ہیں اور بہت خوش ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…