پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی،شریعت کیا کہتی ہے

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میرے نزدیک بیوی کو بتائے بغیر نئی شادی کر لینا صریح دھوکہ ہے اس کی شریعت کیسے اجازت دے سکتی ہے۔معروف سکالر جاوید غامدی کہتے ہیں ہمارے ہاں شادی غیر تحریری معاہدہ ہوتا ہے کہ یہ ایک مقدس رشتہ ہے اور اس کے تقاضوں کو پامال نہیں کیا جائیگا۔ چنانچہ اگر کوئی بغیربتائے دوسری شادی کرتاہے تو فریب دیتا ہے۔ جن چیزوں میں کسی کی حق تلفی روکنے کیلئے قانون بنایا جائے اس میں شریعت کا حکم یہ

ہے کہ اس قانون کی پابندی کی جائیگی۔ ریاست کاقانون اگر شریعت کے خلاف نہ ہو تو وہی حیثیت رکھتا ہےجو اللہ کی ہدایت کی ہے۔دوسری طرف یہ بات بھی بڑی تکرار سے کی جاتی ہے کہ اسلام میں چار شادیوں کی اجازت ہے، یہ تاثر سر اسر غلط ہے صحیح تعبیر یہ ہوگی کہ اسلام میں یا شریعت میں ایک سے زیادہ شادی پر پابندی نہیں لگائی گئی۔ جن چیزوں پر اللہ تعالیٰ پابندی نہیں لگاتے ان کو معاشرے کیلئے چھوڑ دیتے ہیں، تاکہ وہاں انسان قانون سازی کرسکیں، انسان جب قانون سازی کرتا ہے تو اس کی دو بنیادیں ہوتی ہیں، یا تو کسی کی حق تلفی کو روکنے کیلئے قانون سازی کی جاتی ہے یا کسی کی جان، مال، آبرو پر زیادتی کو روکنے کیلئے قانون سازی کی جاتی ہے۔ہمارے ملک میں یہ قانون اس لئے بنایا گیا کہ مرد عام طور پر زیادتی کرتے تھے، بغیر پوچھے شادی کر لیتے تھے اور بعض اوقات کافی دیر بعد پتہ چلتا تھا۔ یہ قانون شرعی لحاظ سے بالکل درست اصول پر بنایا گیا ہے اس پر دینی یا اخلاقی طور پر کوئی اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔ شریعت کا اصول یہ ہے کہ جو مباحات کادائرہ ہے یا جن میں اجازت ہوتی ہے اس میں ریاست قانون بنا سکتی ہے، جب وہ ریاست کے قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ ہمیں تین چیزوں کا پابند کیا گیا ہے

اللہ کی اطاعت، پیغمبرﷺ کی اور جو ہمارا قانونی نظام ہو، حکمران جب کوئی قانون بناتے ہیں تواس کی بھی وہی حساسیت ہے۔ اب دیکھیں ٹریفک قانون ہے اس میں شرعی پابندیاں تو کوئی نہیں لیکن جب ہم نے یہ قانون لوگوں کی حفاظت کیلئے بنا دیا تو سب پر پابندی لازم ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…