جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

تین سالہ بچے کو سگریٹ پلانے والا سماج دشمن سعودی شخص گرفتار

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی پولیس نے سوشل میڈیا پر بچے کو سگریٹ پلانے والے ایک سماج دشمن شخص کو حراست میں لے لیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس فوٹیج کی روشنی میں کارروائی کی جس میں ایک شخص کوکم سن بچے کو سگریٹ پلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم کی شناخت کے بعد اسے النعیریہ گورنری سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مشرقی گورنری کے پولیس ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تین سالہ بچے کو سیگریٹ پلانے والے شخص کی عمر بیس سال کے درمیان ہے۔ جس بچے کو سگریٹ پلایا جا رہا تھا وہ اس کا عزیز بتایا جاتا ہے۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔ جلد ہی اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…