دمشق(آئی این پی) ترک فورسز نے شامی علاقے عفرین کے ایک اہم شہر جندیرس کا کنٹرول حاصل کر لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی علاقے عفرین میں فوجی کارروائی میں مصروف ترک فورسز نے شامی علاقے عفرین کے ایک اہم شہر جندیرس کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اسے کرد فورسز کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا
ہے۔ شامی حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ترک فورسز کی بھاری بمباری کے بعد جندیرس ترک اور فورسز اور فری سریئن آرمی کے جنگجوں کے قبضے میں آ گیا ہے۔ ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق شدید لڑائی کے باعث جندیرس کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔