منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چیف نے نہال ہاشمی سے کہا جن کے لیے آپ نے ہمیں گالیاں دیں وہ آپ کے بچوں کا بندوبست کر لیں گے، کیا آپ کریں گے؟ صحافی کے سوال پر نواز شریف لاجواب، سر کھجانے لگے

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف آج نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کی سیٹ پر کسی ایسے آدمی کو بٹھانے کی ضرورت نہیں ہے جو خود کمپرومائزڈ ہو یا کمپرو مائز کرنے والا ہو، اس لیے ہم نے تو رضا ربانی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا تھا

کیونکہ وہ اس سیٹ کے لیے موزوں ہیں لیکن ان کی لیڈر شپ انہیں قبول نہیں کر رہی، اس لیے ہم اپنا امیدوار تلاش کر رہے ہیں جو معیار پر پورا اتر سکے، اس موقع پر ایک صحافی نے میاں نواز شریف سے سوال کیا کہ کل نہال ہاشمی نے چیف جسٹس سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ جن کی وجہ سے بیان دیا ہے وہ بچوں کا بندوبست کر لیں گے، کیا آپ بچوں کا بندوبست کریں گے، اس کے جواب میں نواز شریف صرف سر کھجاتے ہی رہ گئے، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا چیئرمین سینٹ کا امیدوار نہیں آ رہا، جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ کس نے کہا کہ نہیں آ رہا، رضا ربانی پر تمام پارٹیاں اتفاق کرتی ہیں کیا مسلم لیگ (ن) کے پاس کوئی ایسا امیدوار ہے جس پر تمام پارٹیاں اتفاق کریں، نواز شریف نے جواب دینا چاہا لیکن اسی دوران کسی صحافی نے کہا کہ مشاہد حسین صاحب ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ مشاہد حسین صاحب بہت اچھے ہیں اور میں انہیں ذاتی طور پر بہت پسند کرتا ہوں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا تین بار وزیراعظم رہ چکا ہوں کرپشن ہوتی تو ثابت ہو جاتی۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کی سیٹ پر کسی ایسے آدمی کو بٹھانے کی ضرورت نہیں ہے جو خود کمپرومائزڈ ہو یا کمپرو مائز کرنے والا ہو، اس لیے ہم نے تو رضا ربانی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ وہ اس سیٹ کے لیے موزوں ہیں لیکن ان کی لیڈر شپ انہیں قبول نہیں کر رہی، اس لیے ہم اپنا امیدوار تلاش کر رہے ہیں جو معیار پر پورا اتر سکے

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…