جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

سری لنکا میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے باوجودحالات مزید بگڑ گئے، شرپسندوں کے مسلمانوں کی املاک اور مساجد پر حملے، سینکڑوں گھر نذر آتش، متعدد زخمی

datetime 8  مارچ‬‮  2018 |

کولمبو (این این آئی) سری لنکا میں ہنگامی حالت کے نفا ذ کے باوجود شرپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کی املاک اور مساجد پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس سری لنکن پولیس کا کہناہے کہ گزشتہ شب کشیدگی کے شکار علاقوں میں حالات نسبتاً پرامن رہے مگر کئی مقامات پر پولیس کے سڑکوں پر موجود ہونے کے باوجود بدھ شرپسندوں نے مساجد پر حملے کئے ۔ مسلمانوں کی دکانوں اور دیگر املاک کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی۔

کینڈی کے علاقے میں بدنظمی پھیلانے کے الزام میں سڑکوں پر آنیوالے افراد پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ پولیس اور شرپسندوں کے درمیان جھڑپوں میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالت نافذ کیے جانے کے بعد شرپسندوں نے 100سے زائد گھروں اور دکانوں ، 40 کاروں کو نذر آتش کیا ۔ کینڈی شہر سے 15 کول اور دارالحکومت کولمبو سے 115 کلو میٹر کی مسافت پر واقع تھیلڈینا اور ڈیگانا سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…