اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں 66 پاکستانیوں کے سر قلم لیکن ان کی لاشیں کہاں ہیں اور دفتر خارجہ نے کیا موقف اپنایا؟ جان کر آپ رو پڑیں گے

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی کے تحت سعودی عرب میں مختلف جرائم میں پھانسی پانے والے مجرمان کے حقائق کو منظر عام پر نہیں لایا گیا، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے 66 پاکستانیوں کوسعودی عرب میں سزائے موت دیے جانے پر لاعلمی کا اظہا رکیا۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران

سعودی عرب میں 66 پاکستانیوں کو سزائے موت دے کرانہیں پھانسی کے گھاٹ پر چڑھا دیا گیا ہے۔ جن میں سال 2014 سے سال 2017ء تک بالترتیب 7,20, 22اور 17پاکستانیوں کو پھانسی دی گئی جبکہ ان پاکستانیوں کی ورثاء کو میت بھی نہیں دی گئی، ان مجرمان میں 21 پاکستانی مختلف جرائم میں ملوث تھے جبکہ 15منشیات سمگلنگ کے کیس میں ملوث تھے۔ ہیومین رائٹس اور جسٹس پراجیکٹ پاکستان کے ذرائع نے بتایا کہ جن پاکستانیوں کو سزائے موت دی گئی ہے ان ملزمان کے بارے میں باضابطہ حکومت پاکستان کو آگاہ نہیں کیا گیا اور اگر کیا بھی گیا ہے تو بیک ڈور ڈپلومیسی کے تحت ان سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث سزا پانے والے مجرمان کے ورثا ء کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا، یہ بھی پتہ چلا ہے کہ جن پاکستانیوں کو سزائیں دی گئی ہیں، انہیں اپنا مقدمہ پاکستان یا سعودی عرب کی عدالتوں میں لڑنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت کسی دوسرے ملک کے شہری کو سزائے موت جیسی سنگین سزا دیتے وقت متعلقہ ملک اور ملزم کے ورثاء کو آگا ہ کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمہ لڑنے کا پورا حق دیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں حالیہ دی جانے والی سزاؤں کو انسانی حقوق کی تمام تنظیموں نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ پاکستان کے آئینی ماہرین اور نامور وکلاء نے آن لائن کو بتایا کہ اس طرح کو ئی بھی اگر کسی مسلمان یا غیر مسلم کو پھانسی دیتا ہے تو اسلامی قوانین اور شریعت کے منافی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…