اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

امریکا نے پاکستان اور طالبان کی شکایات جائز قراردیدیں

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(سی پی پی ) امریکا کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان اور طالبان دونوں کو جائز شکایات ہیں جنہیں امریکا حل کرنے کا خواہاں ہے۔جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے امریکا کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ الائس ویلس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم یقینی طور پر ’پاکستان سے دور نہیں بھاگ رہے بلکہ ہم سول اور عسکری قیادت سے یہ اہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم کس طریقے سے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ہفتے امریکا اور پاکستان کے سینئر حکام واشنگٹن میں ملاقاتیں کریں گے، جس میں پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کریں گے تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مشاورت کے بعد عین وقت پر تہمینہ جنجوعہ نے اپنا دورہ ایک روز کے لیے ملتوی کردیا اور اپنے شیڈول میں تبدیلی کردی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ’سیکریٹری خارجہ کو واشنگٹن پہنچنا تھا لیکن اب وہ ایک روز تاخیر سے جانے سے امریکی حکام سے جمعرات کو ہونے والی ملاقات پر فرق نہیں پڑے گا۔الائس ویلس نے کہا کہ ’افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستان کا اہم کردار مدد فراہم کرے گا اور ہم یقینی طور پر پاکستان سے دور نہیں جارہے۔بریفنگ کے دوران انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی امداد کی معطلی کے باجود اسلام آباد کی پالیسیوں میں تبدیلی لانے میں ناکام رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی حکومت کے ساتھ ایک عمل کا آغاز کررہے ہیں اور ہمارے پاس اعلیٰ سطح تبادلوں کا سلسلہ ہے جبکہ پاکستان کی سیکریٹری خارجہ کا دورہ واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان بات چیت کے عمل کو مزید تقویت دے گا۔خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ عمل کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے بعد اس وقت شروع ہوا جب جنوبی اور وسطی ایشیا کی سینئر ڈائریکٹر لیسا کرٹس نے گزشتہ ہفتے اچانک اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔الائس ویلس نے بتایا کہ تہمینہ جنجوعہ دورے کے دوران اسٹیٹ ڈ یپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکریٹری جوہن سلیوان سے بھی ملاقات کریں گی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…