پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا میں مسلم کش فسادات میں اضافہ :بڑے پیمانے پر ہلاکتیں، مالی نقصان ، ایمرجنسی نافذ

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (آن لائن) سری لنکا میں مسلم کش فسادات میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور مالی نقصان کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں مسلم کش فسادات پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے، سری لنکا کے طول و عرض میں مسلم بدھ فسادات پھوٹنے کے بعد حالات کافی کشیدہ تھے، اس سے قبل سری لنکا کے مرکزی شہر کینڈی میں فسادات کے باعث کرفیو نافذ کیا گیا تھا

تاہم اس کے ذریعے فسادات پر قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔سری لنکن حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کینڈی سے پھوٹنے والے فسادات نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے بعد بدھ آبادی اور مسلم آبادی کے کئی گھروں کو نذر آتش کردیا گیا جب کہ ایک مسجد کو بھی آگ لگا دی گئی تھی جس کے باعث کئی شہروں میں کرفیو لگایا گیا تاہم حالات کشیدہ ہوتے چلے گئے جس کے بعد مزید جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے ملک بھر میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔واضح رہے سری لنکا کی آبادی 21 ملین ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد دس فیصد ہے جب کہ بدھ مت ماننے والوں کی تعداد 75 فیصد ہے اور 13 فیصد دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں، ملک میں ایمرجنسی گزشتہ ماہ بدھ مت کی انتہا پسند مذہبی تنظیم بودو بالا سینا (بی بی ایس) کی جانب سے مسلمانوں کی عبادت گاہ اور کاروباری مراکز کو آگ لگانے کے باعث پھوٹنے والے فسادات کے بعد لگائی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…