پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو تاحیات عہدہ دینے کی پیشکش کا خیر مقدم

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو ان کی جماعت کی جانب سے تاحیات صدارت کا عہدہ دیے جانے کی پیشکش کا خیر مقدم کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے غیر ملکی میڈیا سی این این کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فلوریڈا میں امریکی صدر نے اپنے ریزورٹ پر فنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کی حکومتی جماعت کے فیصلے کا مسکراتے ہوئے خیر مقدم کیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اب تاحیات صدر ہیں جس پر عوام نے دبی دبی مسکراہٹ پیش کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں انہوں نے ایسا کردیا اور مجھے لگتا ہے یہ بہت اچھا ہے‘ جس پر عوام نے قہقہے لگانے شروع کردیئے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ شاید ہمیں بھی کبھی ایسا کرنا چاہیے۔امریکی حکمراں کے طنزیہ لہجے کے باوجود ان کے الفاظ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کئی افراد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔کیلیفورنیا کے کونگریس مین اور ڈیموکریٹ جماعت سے تعلق رکھنے والے رو کھنہ کا کہنا تھا کہ یہ مذاق ہو یا نہیں لیکن شی جن پنگ کی طرح تاحیات صدر بنانے کی بات امریکی صدر کیاجانب سے انتہائی غیر امریکی جذبات تھے۔خیال رہے کہ چین کی حکمراں جماعت نے شی جن پنگ کو تیسری مرتبہ چین کا صدر منتخب کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے آئین میں ترمیم کی تجویز پیش کی گئی تھی۔واضح رہے کہ چین کے موجودہ آئین کے مطابق ایک شخص صرف دو ادوار کے لیے چین کا صدر منتخب ہو سکتا ہے اور ایک دور 5 سال پر مشتمل ہوگا۔چینی آئین کے تحت صدر شی جن پنگ کی مدت صدارت 2023 میں ختم ہو جائے گی۔64 سالہ صدر کا دور 2013 سے شروع ہوا جبکہ انھیں موجودہ نظام کے مطابق 2023 میں اپنا عہدہ چھوڑنا تھا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…