جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کے سب سے کمزور ترین ،بہترین پاسپورٹ کی فہرست جاری ،پاکستانی پاسپورٹ کس نمبر پر پہنچ گیا

datetime 20  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(سی پی پی) پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں دو درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر سے چوتھے نمبر پر آگیا۔دنیا بھر کے پاسپورٹ کی ویزا فری ہونے کے اعتبار سے درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے گلوبل ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق گزشتہ دو برس سے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں اول نمبر پر موجود افغانستان کے بعد پاکستان کا مستقل دوسرا نمبر تھا تاہم پاکستانی پاسپورٹ کی ساکھ بہتر

ہوئی ہے اور پاکستان اس فہرست میں دوسرے کے بجائے چوتھے نمبر پر آگیا ہے یعنی پاکستانی پاسپورٹ کی ساکھ میں دو درجے اضافہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں افغانستان پہلے، عراق دوسرے، شام تیسرے، پاکستان چوتھے اور افریقی ملک صومالیہ پانچویں نمبر پر ہے۔دوسری جانب بہترین پاسپورٹ کی فہرست میں جاپان اور سنگاپور 180 پوائنٹس کے ساتھ پہلے درجے میں، جرمنی 179 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے درجے میں اسی طرح ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، اٹلی، سویڈن، اسپین اور ساتھ کوریا تیسرے ، ناروے، برطانیہ، آسٹریلیا، لکسمبرگ، نیدر لینڈ، پرتگال چوتھے اور سوئٹزر لینڈ، آئرلینڈ، یونائیٹڈ اسٹیٹس، کینیڈا پانچویں درجے میں شامل ہیں۔اگر بہترین پاسپورٹ کی فہرست کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 24 پوائنٹس کے ساتھ افغانستان سب سے آخری یعنی 105 ویں درجے میں، عراق 104 ویں ، شام 103 ویں اور 30 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان 102 ویں درجے پر آگیا ہے جو کہ پہلے 104 ویں درجے پر تھا۔ پڑوسی ملک بھارت 56 پوائنٹس کے ساتھ 81 ویں ، بنگلہ دیش 97 ویں ، سعودی عرب 70ویں، متحدہ عرب امارات 27 ویں درجے پر ہے۔خیال رہے کہ جس قدر ممالک آپ کے ملک کے پاسپورٹ کو ویزا فری یعنی ویزا آن ارائیول قرار دیتے ہیں اسی اعتبار سے بہترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاسپورٹ کا نمبر اوپر آتا ہے، جاپانی شہریوں کو 180 ممالک ویزا فری دیتے ہیں اور پاکستان کو صرف 30 ممالک ویزا آن ارائیول دیتے ہیں اسی لحاظ سے پاسپورٹ کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…