اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چیئرمین سینٹ کے لئے سینیٹر پرویز رشید اور مشاہد حسین سید کے ناموں پر قریبی رفقاء سے مشورے کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ(ن)33 نشستیں حاصل کرنے والی بڑی جماعت کے قائد محمد نواز شریف نے اپنا چیئرمین سینٹ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں سینیٹر پرویز رشید اور سینیٹر مشاہد حسین سید کے ناموں پر
قریبی رفقاء سے مشاورت بھی شروع ہو چکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی سیاست کو فروغ دینے کے لئے سینیٹر پرویز رشید کو آگے لا سکتے ہیں لیکن موجودہ پارٹی صدر شہباز شریف سینیٹر مشاہد حسین سید کے حق میں ہیں کیونکہ وہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتے ہیں اس لئے مشاہد حسین سید کا مسلم لیگ(ن) کی جانب سے چیئرمین سینٹ بننے کے قوی امکان ہیں۔