ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات ،سینٹ الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد(ن)لیگ کیساتھ اگلے 24گھنٹوں میں کیا ہونیوالا ہے،اعلیٰ قیادت نے سر پکڑ لیا

datetime 4  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد،کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)مسلم لیگ ن اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی،سینئر صحافی اور اینکر پرسن  مبشر لقمان کا دعویٰ،تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن )نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان تقسیم ہو گئی ہے۔ایک گروپ زبیر گل ہے جب کہ دوسرا گروپ افضل بھٹی کا ہے۔مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور

کا جیتنا ان کے لئے ایک دھچکا ثابت ہوا ہے۔اگلے 2 دنوں میں مسلم لیگ ن کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے مسلم لیگ ن کو چھوڑ جائیں گے۔دریں اثناسینیٹ انتخابات کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین شپ کے لئے سیاسی جماعتوں نے رابطے تیز کردئیے ٗسینیٹ انتخابات میں 15 نشستیں حاصل کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) ایوان بالا میں سب سے بڑی جماعت بن گئی جس کی مجموعی سیٹوں کی تعداد 33 ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے پاس سینیٹ کی مجموعی نشستیں 20 ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہے۔چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں سخت مقابلہ ہوگا جس کے لئے دونوں جماعتوں نے آزاد امیدواروں اور ہم خیال جماعتوں سے رابطے شروع کردئیے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق بلوچستان سے7 اور فاٹا سے 8 منتخب ہونے والے آزاد سینیٹرز چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے سیاسی ماحول میں بے چینی پیدا کرسکتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی اور قیوم سومرو پر مشتمل 2 رکنی وفد جوڑ توڑ کے لیے کوئٹہ پہنچ گیا جہاں انہوں نے نومنتخب آزاد سینیٹرز اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آزاد سینیٹرز کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی

بلوچستان کے آزاد سینیٹرز سے ملاقات کی تیاریاں شروع کردیں اور اس سلسلے میں جہانگیر ترین نے انوارالحق کاکٹر سے رابطہ کیا اور آٰزاد امیدواروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی جنگ بھی پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…