منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

آذربائیجان میں ترکِ منشیات مرکز میں آتشزدگی، 25 افراد ہلاک

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکو (این این آئی)آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں نشئی افراد کی بحالی کے لیے کام کرنے والے ایک صحت کے مرکز میں آگ لگنے سے 25 افراد جھلس کرہلاک ہو گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقامی سماجی تنظیم نے بتایا کہ عمارت کا بیشتر حصہ لکڑی پر مشتمل تھا جس میں حفاظتی اقدامات انتہائی ناقص تھے۔مقامی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت میں لگنے آگ کے شعلے کھڑیوں سے نکل رہے ہیں۔

مقامی نیوز ایجنسی اے پی اے کے مطابق 10 فائر فائرٹرز پر مشتمل عملے نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔آذربائیجان کے صدر الھام علی اف نے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اور حکومتی سطح پر کمیشن تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ متاثرین کے لواحقین کو مالی امدادی فراہم کی جائے گی۔جنرل پراسیکیوٹرکے دفتر اور وزارت صحت کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ’باکو میں قائم نشئی افراد کی بحالی کے سینٹر میں صبح 6 بجے آگ بھڑکی اور ابتک سینٹر سے نکالی جانے والی لاشوں کی تعداد 25 ہے۔اعلامیے کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے 4 متاثرین کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے تاہم 200 سے زائد مریضوں اور طبی عملے کو حفاظت سے نکال گیا۔وزارت صحت نے بتایا کہ عمارت میں آگ سرکٹ کی خرابی سے لگی۔جنرل پراسیکیوٹر نے بلڈنگ میں ناقص حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب سے آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…