اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب سے تحریک انصاف کے غیر متوقع امیدوار کی کامیابی پر ن لیگ ششدر،چوہدری سرور کے ووٹ کس اے ٹی ایم سے نکلے ، سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی) سابق وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے عزم ، حوصلے او رمزاحمت سے سینیٹ کے انتخابات کا مرحلہ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے ،(ن ) لیگ نے اپنی عدد ی طاقت کے مطابق نشستیں حاصل کی ہیں عمران خان صاحب بتائیں چوہدری محمد سرور کے ووٹ کس اے ٹی ایم سے نکلے ہیں اس کا قوم کو ضرور جواب دینا چاہیے ۔سینیٹ انتخابات کے نتائج کے بعد پنجاب اسمبلی کے احاطے میں می مصدق ملک اور دیگر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے

پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں کے پارلیمانی بورڈز مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے خود کو اپنی جماعت کے نظریے اور نواز شریف کی قیادت کے ساتھ اپنے آپ کو وابستہ رکھا ہے او رملک میں جمہوری کلچر کو صاف اور شفاف انداز میں قائم رکھنے کا سہرا (ن ) لیگ کے سر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں میں عدد ی طاقت کے برعکس نشستیں بھی حاصل ہوئی ہیں جو بذات خود گواہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) صادق اور امین ہے اور اس کی قیادت نواز شریف اور دوسرے قائدین بھی امین بھی ہیں اور صادق بھی ہیں اور جنہیں سمجھا جاتا تھا ان کی خیانتیں عوام کے سامنے منظر عام پر آ چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت نے اپنے دفاع میں مزاحمت کا راستہ اختیار کیا ہے اوراس نے جمہوریت کو مضبوط اورتوانا بنا یا ہے ۔جس طرح سینیٹ انتخابات سے قبل طوطافال او رپیشگوئی غلط ثابت ہوئی ہیں اسی طرح عام انتخابات بھی مقررہ وقت پر ہوں گیا اورور ووٹ کے تقدس کے مشن کو پورا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب چار پانچ روز سے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق شور مچا رہے تھے اور ان کی وہی حالت ہے جو چور مچائے شور کی ہوتی ہے ۔ چوہدری محمد سرور نے اپنی عدد ی طاقت کے مطابق ووٹ حاصل نہیں کئے ،بتایا جائے یہ ووٹ کس اے ٹی ایم سے نکلے ہیں اورعمران خان کو اس کا ضرور جواب دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اداروں کی مضبوطی کا نام بھی ہے اور ان قائدین کے عزم اور حوصلے کا بھی نام ہے جو غیر جمہوری وار کا مقابلے میں سینہ سپر ہوتے ہیں اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…