اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے ذریعے اربوں روپے کی لوٹ مار، نیب کی بڑی کارروائی،اہم ترین شخصیت کو گرفتار کرلیا

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) نیب راولپنڈی نے مضاربہ کیس میں اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والے ملزم یاسر عزیز کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہفتہ کو نیب کی طرف سے جاری بیان کے ملزم یاسر عزیز عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے ذریعے لوٹنے میں ملوث رہا ہے۔ ملزم نے میسر الیگزر گروپ کے فنانس سیکرٹری کی حیثیت سے اپنے حقیقی بھائی ڈائریکٹر شاہد عزیز کی طرف سے جاری مضاربہ معاہدوں پردستخط کئے۔

اس پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر لوگوں سے بڑے پیمانے پر پیسے وصول کئے ہیں ۔ملزم یاسر عزیز نے مضاربہ کے ملزم شاہد عزیز کی ملکیتی املاک بھی فروخت کرنے کی کوشش کی۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے کہا ہے کہ ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے خواب کو پورا کرنے کیلئے نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ولولہ انگیز قیادت میں بد عنوانی کے خاتمے میں سرگرم عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب ’احتساب سب کیلئے ‘کی انسداد بدعنوانی کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…